آج ہمارا۔ احمدیہ سکول کا وزٹ تھا۔پرنسپل محمد رشید کے ساتھ رابطہ پاکستان میں ہو گیا تھا۔ یہ ہمارے گروپ کے لیڈر جاوید نور تامبرہ کی کاوش سے ممکن ہوا۔
پرنسپل صاحب نے ہمارے وفد کا استقبال کیا۔
سکول میں بارہویں جماعت کی الوداعی پارٹی کی تیاری ہو رہی تھی۔جس میں مرد اور خواتین اساتذہ تیاریوں میں مصروف تھے۔
پرنسپل صاحب سے گفتگو میں مندرجہ ذیل معلومات میں اضافہ ہوا۔۔
1 مالدیپ میں 1960سے انگلش میڈیم ذریعہ تعلیم ہے۔
2.سکولز میں کمیرج کا نصاب پڑھایا جاتا ہے
مالدیپ کی مقامی زبان بھی لازمی ہے۔۔جس میں فیل ہونے والا طالب علم کلاس میں فیل تصور کیا جاتا ہے۔۔اگرچہ سب مضامین میں وہ پاس بھی ہو۔
3۔اسلامک مضمون بھی لازمی ہے۔ جس کو مقامی زبان میں ہی پڑھایا جاتا ہے۔
4۔ بچوں کو قرآن کی تعلیم دینے کے لئے مصر سے قاری صاحبان کا انتظام کیا گیا ہے۔
5..اسلامیات کی تعلیم لازمی ہے۔
6۔یہ ادارہ پہلے مدرسہ السلام کے نام سے تھا۔بعد میں اس کا نام احمدیہ سکول رکھا گیا۔
7.بچوں کی جسمانی فٹنس کےلئے ادارہ میں مناسب انتظام موجود ہے۔۔( بلکہ میں نے دیکھا کہ بچے مختلف پارکوں میں باسکٹ بال ،والی بال ہیڈ بال جیسی کھیلوں میں مصروف ہیں۔ کرکٹ کھیلنے والے بچے نظر نہیں آئے۔۔)
سکول کے مخلتف شعبوں کا دورا بھی کروایا گیا۔
پرنسپل /ڈائریکٹر خالد پبلک سکول احمدیہ سکول کی تاریخی گیلری میں۔۔جس میں سکول کی تمام تاریخ اور سکول کی کامیابیوں کی دستاویزات شیلڈز وغیرہ کے ساتھ موجود ہے۔۔
احمدیہ پبلک سکول کے پرنسپل محمد رشید کو خالد پبلک سکول کی طرف سے سونئر پیش کی گئ
پرنسپل آفس احمدیہ پبلک سکول مالی مالدیپ