SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS FOUR 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS FOUR AND FIVE 2017

 
؂ نور اس کا سب سے پہلے پیدا کیا خدا نے 
بزمِ جہاں میں لیکن آخر میں سب سے آئے

محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم !
مجھے آج جس موضوع پر تقریر کرنے کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمد ‘‘
جنابِ صدر ! 
اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی بھیجے مگر جو مقام و مرتبہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو دیا وہ آج تک دنیا میں کسی کو نہ ملا ۔
؂ وہ آگیا تو درد کو درماں مل گیا 
انسان کو فلاح کا سامان مل گیا
عزیز ساتھیو! 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ12 ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے آپﷺ پر اللہ تعالی نے نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا آپ ﷺ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ آپ ﷺ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ آپ ﷺکو صاق اور امین کا لقب ملا ۔ آپ ﷺ نے تبلیغ اسلام کے لیے بہت سی تکالیف برداشت کیں آپﷺ کو بہت ستایا گیا مگر آپ ﷺ نے صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالی سے لوگو ں کی ہدایت کی دعا مانگتے رہے ،آپ ﷺ معلم انسانیت ہیں آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم امتِ محمد ی ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں جب تک زندہ رکھے اسلام پر زند ہ رکھے جب موت دے تو ایمان پر موت دے۔
؂میرے رسولﷺ کی نسبت مجھے اجالوں سے 
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے 
والسّلام 
شکریہ