ادارہ کی انتطامیہ ہر سال ورکشاپ کا اہتمام کرتی ہے تاکہ والدین آگاہ ہو سکیں کہ بچوں کو کیسے تعلیمی کام کروانا ہے اسی سلسلہ میں سکول میں پلے گروب اور نرسری کلاسز کی مائوں کے لئے ورکشاپ کا انتظام کیا گیا۔ جس میں مائیں کثیر تعداد میں شریک ہوئیں۔ ورکشاپ میں اردو کو آوازوں کے ساتھ پڑھنا سکھایا گیا۔ اس کے ساتھ قرآن قاعدہ بھی سکھایا گیا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے یہ ورکشاپ بڑی سود مند ثابت ہو گی۔ انشااللہ