سلیبس ناظرہ/اسلامیات پلے گروپ
علم میں اضافے کی دعا
ربی زدنی علما۰ترجمہ !اے میرے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما۔
تعوذ
اعوذاباللہ من الشطین الرجیم۰ترجمہ !میں شیطان مردود سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
سب سے بڑا کون ہے ؟
اللہ تعالی
ہم سب کو کس نے پیدا کیا؟
اللہ تعالی نے
دودھ پینے کی دعا
اللھم بارک لنا فیہ وزدنا منہ ۰ اے اللہ اس میں برکت ڈال اور اس کو میرے لیے زیادہ کر دے۔
تسمیہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم۰ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہا یت رحم فرمانے والا ہے
کھانا کھانے سے پہلے کیا پڑھتے ہیں؟
بسم اللہ وعلی برکتہ اللہ
پہلا کلمہ
لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ ۰اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد اللہ کے رسول ہیں ۔
کسی سے ملتے وقت کیا کہتے ہیں ؟
السّلام علیکم
نمازوں کے نام
فجر ،ظہر ،عصر مغرب عشاء
کسی کو رخصت کرتے وقت کیا کہتے ہیں ؟
فی امان اللہ
ارکانِ اسلام
ارکانِ اسلام پانچ ہیں :
کلمہ طیبہ ،نماز ، روزہ ،زکوۃ، حج
سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے وقت کونسی دعا پڑھتے ہیں ؟
اللہ اکبر ، سبحان اللہ