All posts by khubaib

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS FIVE 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS FOUR AND FIVE 2017 

؂ نور اس کا سب سے پہلے پیدا کیا خدا نے 
بزمِ جہاں میں لیکن آخر میں سب سے آئے
محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم !
مجھے آج جس موضوع پر تقریر کرنے کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمد ‘‘
جنابِ صدر ! 
اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی بھیجے مگر جو مقام و مرتبہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کو دیا وہ آج تک دنیا میں کسی کو نہ ملا ۔
؂ وہ آگیا تو درد کو درماں مل گیا 
انسان کو فلاح کا سامان مل گیا
عزیز ساتھیو! 
ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ12 ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے آپﷺ پر اللہ تعالی نے نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا آپ ﷺ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ آپ ﷺ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ آپ ﷺکو صاق اور امین کا لقب ملا ۔ آپ ﷺ نے تبلیغ اسلام کے لیے بہت سی تکالیف برداشت کیں آپﷺ کو بہت ستایا گیا مگر آپ ﷺ نے صبر واستقامت کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالی سے لوگو ں کی ہدایت کی دعا مانگتے رہے ،آپ ﷺ معلم انسانیت ہیں آپ ﷺ کی زندگی تمام انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ہمیں فخر ہے کہ ہم امتِ محمد ی ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں جب تک زندہ رکھے اسلام پر زند ہ رکھے جب موت دے تو ایمان پر موت دے۔
؂میرے رسولﷺ کی نسبت مجھے اجالوں سے 
میں تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے 
والسّلام 
شکریہ

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS FOUR 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS THREE 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS THREE 2017 

؂وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا 
محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم!
مجھے آج جس موضوع پر اظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمد ﷺ ‘‘
عزیز ساتھیو! 
اللہ تعالی نے انسانوں کی ہدایت کے لیے دنیا میں ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی بھیجے مگر جو مقام و مرتبہ اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمدﷺ کے دیا وہ آج تک دنیا میں کسی کو نہ ملا۔ہمارے پیارے نبی ﷺ 12ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے ۔آپ ﷺ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا ۔ آپ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ سے آپکو صادق اور امین کا لقب ملا۔ آپ ﷺ معلمِ انسانیت ہیں ۔ 
جنابِ صدر ! 
ہمیں چاہیے کہ آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کریں ۔ 
؂ ہوئے عرش پر وہ رب سے ہم کلام 
ہزاروں درود ان پہ لاکھوں سلام 
والسّلام 
شکریہ 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS TWO 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS TWO 
محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم!
مجھے آج جس موضوع پر اظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمدﷺ ‘‘

جنابِ صدر !
ہمارے پیارے نبی ﷺ12 ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے ۔آپ ﷺ پر اللہ تعالی نے نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا ۔آپ ﷺ کے کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں   

آئے گا ۔ آپ ﷺ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ سے آپ ﷺ کو صادق اور امین کا لقب ملا ۔ آپ ﷺ کی زندگی تمام مسلمانوں کے لیے بہترین نمو نہ ہے ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم امت محمدی ﷺ ہیں۔ 
؂ میرے رسول کی نسبت مجھے اجالوں سے 
تیرا ذکر کروں صبح کے حوالوں سے 
والسّلام 
شکریہ

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS ONE 2017 

SPEECH MONTH NOVEMBER FOR CLASS ONE 2017 
کی محمد ﷺسے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں 
یہ جہاں چیز ہے کیا لو ح و قلم تیرے ہیں

محترم پرنسپل صاحب معزز اساتذہ کرام اور میرے عزیز ساتھیو! السّلام علیکم ! 

مجھے آج جس موضوع پر اظہارِ خیال کا موقع ملا ہے اس کا عنوان ہے ’’ حضرت محمد ﷺ ‘‘ 
!عزیز ساتھیو 

ہمارے پیارے نبی ﷺ 12ربیع الاول کو دنیا میں تشریف لائے آپ ﷺ پر اللہ تعالی نے نبوت کا سلسلہ ختم کر دیا آپ ﷺ کے بعد اب قیامت تک کوئی نبی نہیں آئے گا آپ ﷺ کی سچائی اور ایمانداری کی وجہ سے آپ کو صادق اور امین کا لقب ملا ۔
والسّلام 
شکریہ

پلے گروپ ناظرہ /اسلامیات سلیبیس

سلیبس ناظرہ/اسلامیات پلے گروپ

علم میں اضافے کی دعا
ربی زدنی علما۰ترجمہ !اے میرے اللہ میرے علم میں اضافہ فرما۔
تعوذ
اعوذاباللہ من الشطین الرجیم۰ترجمہ !میں شیطان مردود سے بچنے کے لیے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔

سب سے بڑا کون ہے ؟
اللہ تعالی 
ہم سب کو کس نے پیدا کیا؟
اللہ تعالی نے 
دودھ پینے کی دعا 
اللھم بارک لنا فیہ وزدنا منہ ۰ اے اللہ اس میں برکت ڈال اور اس کو میرے لیے زیادہ کر دے۔
تسمیہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم۰ شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہا یت رحم فرمانے والا ہے 
کھانا کھانے سے پہلے کیا پڑھتے ہیں؟
بسم اللہ وعلی برکتہ اللہ

پہلا کلمہ 
لا الہ الااللہ محمد رسول اللہ ۰اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد اللہ کے رسول ہیں ۔
کسی سے ملتے وقت کیا کہتے ہیں ؟
السّلام علیکم
 
نمازوں کے نام 
فجر ،ظہر ،عصر مغرب عشاء

کسی کو رخصت کرتے وقت کیا کہتے ہیں ؟
فی امان اللہ 

ارکانِ اسلام 
ارکانِ اسلام پانچ ہیں :
کلمہ طیبہ ،نماز ، روزہ ،زکوۃ، حج
 
سیڑھیاں چڑھنے اور اترنے وقت کونسی دعا پڑھتے ہیں ؟
اللہ اکبر ، سبحان اللہ 

نوٹ!
جو بچے چھٹیوں کے بعد داخل ہوئے ہیں ان کے سلیبس میں دودھ پینے کی دعا کے علاوہ تمام دعائیں شامل ہیں ۔

بانی ادارہ-جناب عبدالجبار خالد مرحوم

عبدالجبار خالد ایک مثالی استاد                                                                                     

محترم عبد الجبار خالد    نے بحثیت استاد گورنمنٹ ہائی سکول ہارون آباد میں ہزاروں طلبہ کو تعلیم تربیت فراہم کی آپ کے سینکڑوں شاگرداس وقت ڈاکٹر ،انجینئر ،اور ججز کی خدمات سر انجام دے رہے ہیں آپ کا تعلق ان اساتذہ سے ہے جو اس بات کی لگن میں رہتے ہیں کہ میرا ہر شاگرد پاکستان کا ذمہ دار شہری اور اسلام کا وفادار سپاہی بن سکے ۔

آپ نے کئی سال اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی خدمات بھی سر انجام دیں اس دوران انہوں نے اپنی محنت اور دیانت سے ضلع بہاولنگر کے علمی حلقوں میں اپنا لوہا منوایا سرکاری دورے پر پوتے تو بھی اپنا کھانا اور چائے ساتھ لے کر جاتے

اس کے بعد آپکو گونمنٹ ہائی سکول 146 سکس آر میں بحثیت ہیڈ ماسٹر کام کرنے کا موقع ملا ۔گائوں کا وہ سکول جس میں دیہات کے لوگ اپنے بچوں کو اس وجہ سے سکول نہ بھجیتے تھے کہ ان کا مستقبل تباہ ہو جائے گا عبد الجبار خالد نے اپنی محنت سے اس سکول کو اس مقام تک پہنچا دیا کہ دیہات کے لوگ اس بات پر فخر کرنے لگے کہ ان کا بیٹا 146سکس آر میں پڑھتا ہے دو تین سالوں میں اس سکول کی تعداد دیڑھ دو سو سے بڑھ کر آٹھ نو سو تک پہنچ گئی ۔

اس کے بعد آپ کا تبادلہ ہارون آباد کے ایسے سکول میں ہو گیا جس کی شہرت ایسی تھی کہ یہاں پر نہ تو علمی شعور رکھنے والے والدین اپنے بچے داخل کرواتے تھے اور نہ ہی علم کے فن سے آگہی رکھنے والے اساتذہ ہی اس سکول میں آنا پسند فرماتے تھے سیم کلر اور ویرانی اس تعلیمی ادارے کے امتیازی نشان تھے ۔

عبد الجبار صاحب کہتے ہیں کہ میں نے اللہ کا نام لے کر آغاز کیا اور دل میں ارادہ کیا اس سکول کو شہرت کی ان بلندیوں پر لے جائوں گا کہ جہاں اہل علم فخر کریں گے

پھر اس تعلیمی ادارہ پر ایسا وقت بھی آیا کہ یہ سکول پھولوں، کلیوں اور بچوں کی رونق سے مہک اٹھا ۔ہارون آباد کے شہری آنکھیں بند کر کے اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کروانے لگے یہ ادارہ نظم ضبط کی وجہ سے پورے ضلع بہاولنگر میں مثال بن گیا

عبد الجبار خالد نے یہاں موجود اساتذہ کی ایسی تربیت کی کہ یہ اساتذہ بچوں کو ذ مہ دار شہری بنانے میں جت گئے ۔جی ہاں گورنمنٹ کینال ہائی سکول میں آج 20 سال بعد بھی اس محبت اور شفقت کے نشان موجود ہیں جو شفقت و محبت اس عظیم استاد نے کی تھی-

1993 میں سرکاری ملازمت سے فراغت کے بعد بھی آپ نے ایک تعلیمی ادارہ کھولنے کا سوچا اور خالد پبلک سکول کے نام سے تعلیمی ادارہ کا آغاز کیا ہارون آباد جیسے پسماندہ علاقے میں انگلش کو اسلام اور پاکستان کے نظریاتی اصولوں کے ساتھ اس طرح ہم آہنگ کیا کہ یہ تعلیمی ادارہ اپنی مثال آپ بن گیا اس ادارہ کی شہرت بھی دور دور تک پھیل گئی شاندار رزلٹ ادارہ کی پہچان بن گئے اس ادارہ کے طلباء و طالبات نہ صرف جدید علوم کے مالک بنتے ہیں ان کے ساتھ ان میں پاکستان اور اسلام سے وفاداری کا جذبہ بھی ٹھا ٹھٹیں مارتا ہے اس کا ہر طالب علم مقرر ہوتا ہے علامہ اقبال کے کلام کے ساتھ دلی محبت کرتا ہے

اگر آپ محترم عبدالجبار خالد کے شاگرد یا دوست ہیں۔۔تو۔۔۔ کچھ یادیں ،کچھ باتیں آپ کےدل و دماغ میں موجود ہونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کو شیئر کیجئے۔۔۔۔